Posts

نیب ترامیم کیس میں عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کا امکان

Image
نیب ترامیم کیس میں عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کا امکان چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی درخواست گزار ہیں  عمران خان پیش ہونا چاہیں تو جیل سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردی نیب ترامیم کیس میں عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کا امکان   نیب ترامیم کیس میں عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ترامیم انٹرا کورٹ اپیل می سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب ترامیم میں مرکزی درخواست گزار ہیں، عدالت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتی ہے، اگر عمران خان عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو جیل سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں کی سماعت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے، نیب عدالتیں زیر سماعت کیسز پر حتمی فیصلہ نہ کریں، عدالتی حکمنامے کی نقل جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جیل میں قید مدعا علیہ کو فرا...